نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

القاعدہ جلد ایک حملہ کرے گا ٗ امریکہ نے خدشے کا اظہار کردیا


 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے مجاہدین  تنظیم القاعدہ کی جانب سے امریکا پر جلد حملے کے خدشے کا اظہار کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سکیورٹی سمٹ سے خطاب کے دوران امریکا کی ڈائریکٹرڈیفنس انٹیلی جنس ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ القاعدہ جلد امریکا پرایک حملہ کرے گا۔ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ افغانستان پر طالبان کےقبضےکےبعدالقاعدہ کاخطرہ بڑھ گیا، القاعدہ کو امریکا پر حملےکی صلاحیت حاصل کرنےمیں ایک سےدوسال لگیں گے۔انھوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو مانیٹر کرنےکی امریکی صلاحیت کم ہوگئی ہے، دوبارہ رسائی کےلیے راستے تلاش کررہےہیں۔دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اےڈیوڈ کوہن نے بھی دہشت گردی کےخطرات بڑھنےکااشارہ کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا پر آئندہ چند سالوں میں القاعدہ کےعلاوہ داعش خراساں بھی حملےکرسکتی ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ڈالر کی اونچی پرواز کو بریک لگ گئی! انٹر بینک میں کتنا سستا ہوگیا؟ جانیئے

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 168.52 روپے سے کم ہوکر 168.40 روپے پر آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسر ے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12پیسے سستاہونےکے بعد168.40روپے پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 168روپے 52پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان بین الاقوامی جوہری توانائی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب ہو گیا

 اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان دو سال کے لیے بین الاقوامی جوہری توانائی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب ہو گیا ۔ ترکی اردو کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوا ، جس میں پاکستان کو آئندہ دو سال2023-اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب کر لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کی بہترین حفاظت کو سراہا گیا۔ تک کیلئے آئی

اگر رضوان اور مجھ میں سے کسی نے اوپنگ نہ کی تو دوسرا کونسا کھلاڑی اوپنگ کرے گا، بابراعظم نے بتا دیا

  اگر رضوان اور مجھ میں سے کسی نے اوپنگ نہ کی تو دوسرا کھلاڑی کون ہوگا، بابراعظم نے بتا دیا تمام ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فائنل تیاریوں میں مصروف ہیں ٹیموں کی طرف سے تقریباً تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. تمام ٹیمیں ایک دوسرے کو مات دینے کے لیے نئے نئے گر ڈھونڈھ رہی ہیں. سب کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی اپنے بولروں اور بلے بازوں کو نئے نئے پینترے سکھا رہا ہے. پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سپرسٹار اور سپر سٹار کھلاڑی بابراعظم نے گزشتہ روز بتایا کہ محمد رضوان اور وہ خود ورلڈکپ کے میچز مین اوپنگ کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے انھیں اپنا پلین تبدیل کرنا پڑ جاتا ہے تو پھر بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم فخرزمان کی طرف دیکھ سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم دونوں میں سے کوئی کھلاڑی اگلے نمبر پر جاتا ہے تو پھر فخرزمان اوپنگ کریں گے۔ انھوں کہا کہ ہم مختلف پلین بنا رہے ہیں جن میں کھلاڑیوں کے نمبر اوپر نیچے ہو سکتے ہین ۔ ہم پلین کے مطابق دیکھیں گے کہ فخرزمان کو کس نمبر پر استعمال کرنا ہے ۔