نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

ستمبر, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

طالبان نے داڑھی مونڈھنے اور خواتین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی تردید کردی

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /دوسری جانب )طالبان نے داڑھی مونڈھنے اور خواتین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق وزارت ثقافت اور اطلاعات میں ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بیان سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا، جو کچھ سوشل میڈیا پر ہے وہ وزارت کی طرف سے نہیں ہے۔دوسری جانب ہلمند میں داڑھی اور بالوں میں سٹائل بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق امارات اسلامی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’دعوۃ و ارشاد کمیشن ھلمند نے داڑھی اور بالوں میں سٹائل بنانے پر پابندی لگادی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ ماہ طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد سے صوبہ ہرات میں حجاموں کی آمدنی میں واضح کمی آنے کاانکشاف ہوا ہے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات کے رہائشی اور حجام نادر شاہ افغان شہریوں کے بالوں کو ہیئر اسٹائل دینے کے حوالے سیجانے جاتے ہیں، ان کے مطابق کوئف ،موہاک اور کریو کٹ ہیئر اسٹائل افغان نوجوانوں میں خاصے مشہور تھے۔نادر شاہ کے مطابق، اگست کے وسط میں طالبان کے افغانستان میں کنٹرول

عوام کو مہنگائی سے بچایا جارہا ہے ٗ حماد اظہر

 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے اگست سے اب تک پٹرولیم مصنوعات435 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے ، (ن)لیگ میں قیمتیں بڑھائی جاتی تمھیں ،آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے خاصی کم ہے ۔ سینٹ میں بیان دیتے ہوئےوفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ ن لیگ دور میں قیمتیں کم نہیں کی جاتی تھیں لیوی بڑھا دی جاتی تھی ،ایک وقت میں سیلز ٹیکس 56 فیصد تھا جو اب دس فیصد ہے۔حماد اظہر نے کہاکہ آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے خاصی کم ہے ۔ حماد اظہر نے کہاکہ سابقہ ادوار کی نسبت پٹرول پر اب کم ٹیکس نافذ ہیں ،کورونا کے باعث دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جہاں پٹرول ہم سے سستا ہے وہاں پٹرولیم پیدا ہوتا ہے ،نعرے بازی گالی گلوچ سے نکل کر دیکھا جائے کیسے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے ۔ حماد اظہر نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت فنڈز کا اجراء دوگنا کردیا گیا ہے ،عالم سطح پر آنے والی مہنگائی سے اپنے عوام کو بچایا جارہا ہے ، حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس بھی کم ہے اور قیمتیں بھی کم ہیں

جس کھلاڑی سے ٹیم کو کچھ مشورے مل سکتے تھے پی سی بی نے اسے ورلڈ کپ سکوڈ سے باہر کر دیا

 رواں سال کے اگلے مہینے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شروع ہونے جا رہا ہے جس کے لیے ورلڈ بھر کی ٹیمیں تیاری میں سر جوڑ کر لگی ہوئی ہین ۔ مگر پاکستانی واحد ایسی ٹیم ہے جس کی تیاری اب اس طرح سے نہین ہو پائے گی جیسی باقی ٹیم کر رہی ہین ۔ اس کی بڑی وجہ دو بڑی ٹیموں کا پاکستان سے سریز منسخ کر دینا ہے۔ اور سب سے حیرت کی بات تو یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس پریکٹس تو پہلے ہی نہیں ہےمگر اب سینئر کھلاڑیوں کو ہی سکواڈ مین شامل نہیں کیا گیا ہے۔شعیب ملک اس وقت ٹیم کے سب سے سئنیر کھلاڑیوں میں سے ہیں جن سے ٹیم کو بہتر مشورے مل سکتے تھے ۔ ان کو تجربے کو استعمال کرے ٹیم کچھ بہتر کر سکتی تھی مگر اب اس چیز کو بھی پسے پشت ڈال دیا گیا۔ دوسری بات یہ کے پریشر کے وقت صرف سئنئر کھلاڑی ہی ٹیم کو مشکل سے نکال سکتے ہوتے ہیں ۔ جبکہ ہمارے سلیکٹر صاحب نے پوری ٹیم ہی نئے لوگوں سے بھرتی کر لی۔

غزوہ بدر کی تیاری ،313 مسلمانوں اور ایک ہزار کفار کا مقابلہ، جب فرشتے مدد کو اترے

 بدر مدینہ منورہ سے 120 کلومیٹر دور ہے، یہ ایک بستی ہے جو بدر بن حارث سے منسوب ہے، اس نے یہاں کنواں کھودا تھا۔ بعض روایات کے مطابق یہ جگہ بدر بن مخلد بن نصر بن کنانہ سے منسوب ہے جس نے اِس جگہ پڑاؤ کیا تھا۔ بعض کہتے ہیں وہاں ایک بوڑھا شخص مدتوں سے رہتا تھا جس کا نام بدر تھا، اِسی بنا پر اِس بستی کو اسی کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔جب مدینہ میں قریشی لشکر کی آمد کی اطلاع پہنچی تو رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کو مشاورت کیلئے طلب کیا،  مہاجرین نے اپنی جاں نثاری کا یقین دلایا، حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ایک پرجوش تقریر فرمائی، لیکن رسول کریم ﷺ انصار کی طرف دیکھتے رہے،  بیعتِ عقبہ میں اُن کے ساتھ یہ عہد و پیمان ہوا تھا کہ وہ رسولِ اللہ کی حفاظت اور دشمنانِ دین سے مدافعت اپنے گھروں میں کریں گے اور تلوار اُس وقت اُٹھائیں گے جب دشمن مدینہ منورہ پر چڑھ آئیں گے۔ مہاجرین کی جانب سے مکمل جاں نثاری کی یقین دہانی کے بعد رسول اللہ ﷺ نے دوبارہ مشورہ طلب کیا، اس موقع پر انصار میں سے حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ غالباً آپ کا روئے سخن ہماری طرف ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا ہاں۔ حضرت سعد بن عبادہ نے عر

پاکستانی اور بھارتی، دونوں ہی ورلڈ کپ سکواڈ کے خلاف! ہر طرف تبدیلی کا مطالبہ!

 پاکستان اور انڈین ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سوئڈ کو چھیڑا گیا ہے اور شائقین ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 اسکواڈ میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔جب سے پاکستان نے اپنے ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کیا ہے یہ تقریبا a ایک چھوٹی سی بات ہے۔ شائقین نے ٹیم کے اعلان کے فورا بعد ٹیم میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔ ٹیم اب بھی تنقید کا شکار ہے۔قومی ٹی 20 کپ بھی سلیکٹرز کے لیے آنکھ کھولنے والا تھا۔ پاکستان ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ میں منتخب تمام کھلاڑی ناکام ہو رہے ہیں اور نظر انداز کیے گئے تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اب نہ صرف پاکستان بلکہ آئی پی ایل کی کارکردگی دیکھنے کے بعد انڈیا بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔بھارتی کرکٹ ٹوئٹر نے ایشان کشن ، سوریا کمار یادو ، ہردیک پانڈیا اور راہول چاہر کو ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹوئٹر میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ تبدیلیاں ہوتی ہیں یا نہیں۔

اہم ترین شخصیات کی سکیورٹی کے سالانہ اخراجات 99کروڑ 93لاکھ روپے تک پہنچ گئے

 پشاور(آن لائن)صوبے کے اہم ترین شخصیات کی سیکورٹی کے سالانہ اخراجات 99کروڑ 93لاکھ روپے پہنچ گئے ہیں خیبر پختونخوا پولیس کے سالانہ اخراجات سیکورٹی کی مد میں اضافہ ہو رہا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سیکورٹی پر14کروڑ 70لاکھ روپے ، گورنر خیبر پختونخوا کی سیکورٹی پر 5کروڑ 40لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سرکاری دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے پشاور اور نتھیا گلی کے رہائش گاہوں کی سیکورٹی اخراجات 5کروڑ 43لاکھ روپے سالانہ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پشاور اور نتھیا گلی میں رہائش گاہ پرسیکورٹی اخراجات 14کروڑ 70لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں صوبے میں بیورو کریٹس ،ججز ، وزراء حاضر سروس ریٹائرڈ افسران ، مشیر ، معاونین خصوصی کی سیکورٹی پر پولیس ، ایف سی کے دستے بھی تعینات ہیں ۔ خیبر پختونخوا میں آنے والے اہم ترین غیر ملکی شخصیات یا دیگر صوبوں کی شخصیات کو بھی سیکورٹی فراہم کی جاتی ہیں ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سیکورٹی اخراجات میں کمی لانے ، نفری کی کمی کودور کرنے کے لئے اے این پی ، پیپلز پارٹی سمیت سیاسی جماعتوں کی شخصیات ، بیورو کریٹس سے درجنوں پولیس اہلکاروں کی خ

ڈالر کی اونچی پرواز کو بریک لگ گئی! انٹر بینک میں کتنا سستا ہوگیا؟ جانیئے

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 168.52 روپے سے کم ہوکر 168.40 روپے پر آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسر ے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12پیسے سستاہونےکے بعد168.40روپے پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 168روپے 52پیسے پر بند ہوا تھا۔

95 فیصد پاکستانیوں نے قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ درست قرار دیدیا

 اسلام آباد (این این آئی)پچانوے فیصد پاکستانیوں نے پنجاب میں پہلی سے 12ویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔گیلپ پاکستان نے پنجاب حکومت کی جانب سے پہلی سے12 ویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے فیصلے سے متعلقایک سروے کیا جس میں ملک بھر سے 1400 سے زائد افراد شریک ہوئے۔سروے کے مطابق دیہی اور شہری حلقوں میں پنجاب حکومت کے فیصلے کی بھرپور حمایت کی گئی، دیہی علاقوں میں 96 فیصد جبکہ شہری علاقوں کے 95 فیصد عوام پنجاب حکومت کے فیصلے کے حامی نظر آئے۔

فواد چوہدری پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ،ہائیکورٹ کے اقدام سے وفاقی وزیر کے پسینے چھوٹ گئے

 اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت پیرکو ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری پر کاغذات نامزدگی میںاثاثے چھانے کا الزا م ہے۔ عدالت نے وفاقی وزیر فواد چوہدری و دیگر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر آصف علی زداری اور فواد چوہدر ی کے خلاف کیس کے حقائق مختلف ہیں اس لئے وفاقی وزیر کے نااہلی کیس کو آصف زرداری کے کیس سے الگ کیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے کیس الگ کرکے جلد نمٹایا جائے۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کے لئے قومی احتساب بیورو (نیب ) کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔ سپریم کور ٹ کاتین رکنی بینچ 27ستمبر کو نیب کی درخواستو ں پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس منیباختربھی بنچ کاحصہ ہوں گے۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے اویس قادرشاہ اورخورشیدشاہ کی دونوں بیگمات کونوٹسزجاری کردئیے گئے ہیں جبکہ خورشیدشا

”کس کس کی ہوگی ورلڈ کپ میں اینٹری! رمیز راجہ نےبڑی تبدیلیوں کا اشارہ دےدیا!“

 کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان ٹی 20 ورلڈ میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ فخر زمان پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا ہے کہنجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رمیز راجہ نے اشارہ کیا کہ فخر زمان پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ذرائع یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ عثمان قادر اورفہیم اشرف بھی پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں لیکن یہ قومی ٹی 20 کپ کی کارکردگی پر منحصر ہے۔ فخر زمان کی شمولیت بھی قومی ٹی 20 کپ کی کارکردگی پر منحصر ہے۔

پاکستان بین الاقوامی جوہری توانائی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب ہو گیا

 اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان دو سال کے لیے بین الاقوامی جوہری توانائی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب ہو گیا ۔ ترکی اردو کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوا ، جس میں پاکستان کو آئندہ دو سال2023-اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب کر لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کی بہترین حفاظت کو سراہا گیا۔ تک کیلئے آئی

امریکہ نے سیکیورٹی پارٹنر شپ میں بھارت کو شامل کرنے سے صاف انکار کردیا

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )امریکا کا نئے اتحاد انڈوپیسفک میں بھارت کو شامل کرنے سے انکار، بھارت کیساتھ جاپان کسی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری جین ساکی نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ جاپان اور بھارت دونوں ہی آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ بننے والے سیکیورٹی شراکت داری کا حصہ نہیں ہوں گے۔جبکہ آسٹریلیا کو پہلی بار جوہری آبدوزیں اسی معاہدے کے تحت ملیں گی۔دوسری جانب انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب سے قبل عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیوںکو اجاگر کریں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی کل (ہفتہ کو) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے ہیںجس میں وہ عالمی مسائل اور اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کریں گے ۔ تاہم بھارت میں مودی حکومت کو خصوصا اقلیتوںکے خلاف انسانی حقو ق کی پامالیوں، سیاسی مقدمات قائم کرنے اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظ

بدسلوکی کی روک تھام اور پولیس کے رویے کی تبدیلی کے لیے اہلکاروں کے جسم پر کیمرے لگانے کا فیصلہ

 لاہور(این این آئی)لاہور میں بدسلوکی کی روک تھام اور پولیس کے رویے کی تبدیلی کے لیے اہلکاروں کے جسم پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ پولیس نے منصوبے پر کام شروع کرتے ہوئے چند ٹریفک وارڈنز اور ڈولفن اہلکاروں کو کیمرے فراہم کردیے، ابتدائی طور پر کیمرے آزمائشی بنیادوں پر لگائے گئے ہیں۔ٹریفک وارڈنز کو دیے جانے والےکیمرے 13 گھنٹے لائیو لوکیشن کے ساتھ کام کرسکتے ہیں،ٹریفک وارڈن کی وردی کے درمیان اور ڈولفن اہلکاروں کے کندھے پر باڈی کیم لگائے گئے ہیں۔کیمروں کو سیف سٹی سے مانیٹر کیا جائے گا جلد تمام اہلکاروں کو کیمرے لگا دیے جائیں گے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کیمرے ٹرائل پر لگائے گئے ہیں، کیمرے 13 گھنٹے لائیو لوکیشن کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔

پی سی بی جو صرف بریانی کتنے لاکھ کی پڑی!!

  لاہور: دورہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی منسوخی کے بعد پی سی بی کو زبردست نقصان ہوا ہے۔ مالی نقصان کی مقدار کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ نیوزی لینڈ 4 دن تک پاکستان میں رہا۔ دوپہر کے کھانے کے لیے تمام سکیورٹی گارڈز اور سپاہیوں کو روزانہ بریانی مہیا کی جاتی تھی۔ اب پولیس نے بریانی کا بل دے دیا ہے۔ یہ بل تقریبا 27 27 لاکھ پاکستانی روپوں کا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پی سی بی نے روزانہ کھانا دینے میں صرف 27 لاکھ کا نقصان کیا ہے۔ اس میں صرف ان پولیس اہلکاروں کا روزانہ کا کھانا شامل ہے جو اس سلسلے کی ڈیوٹی پر تھے۔ اس میں دیگر مالی نقصانات شامل نہیں ہیں۔ دوسرے مالی نقصانات میں شامل ہیں ، مارکیٹنگ کا نقصان ، ہوٹل کے اخراجات اور بہت کچھ۔ دورے کی منسوخی کی وجہ سے پی سی بی کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ یہاں تک کہ پاکستانی حکومت اور پی ٹی وی کو اس کی وجہ سے بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے

زبردستی ویکسین لگوانے سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

 زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ‏اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی جانب سے تحریری فیصلہ کے مطابق درخواست گزار وکیل ‏شاہینہ شہاب الدین عدالت کے سامنے پیش ہوئی ایک وکیل نے عدالت کے آئینی دائرہ اختیار کی درخواست کی، ‏درخواست گزار وکیل نے کوویڈ 19 کے سلسلے میں این سی او سی کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کو چیلنج کیا ‏وکیل کی رائے میں یہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے کہ شہریوں کو کوویڈ 19 کے خلاف ویکسین لگانے پر مجبور ‏کیا جا رہا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں انسان جان لیوا وبائی بیماری کوویڈ 19 گزشتہ دو سالوں سے بہت بڑے ‏چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے جدوجہد جاری ہے ویکسین جو مؤثر طریقے سے جان لیوا وبائی مرض کو روک ‏سکتی ہے سائنسدان اور پیشہ ور محققین نے عالمی سطح پر محفوظ ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ ‏انسانیت کو نقصان سے بچایا جا سکے عالمی ادارہ صحت اور دیگر معروف اداروں نے حال ہی میں تیار کی گئی ‏ویکسین کو انسانی استعمال کے لیے محفوظ قرار دیا ہے اس طرح ہر قوم نے وبائی امراض سے درپیش چیلنجوں ‏سے نمٹنے کے لیے پابندیاں عائ

عوام جیت گئی۔۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک کتنی بڑی کمی کر دی گئی۔۔ شاندار خوشخبری آ گئی

 عوام کاشدید دباؤ کام کرگیا  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اچانک ردوبدل کر دیا گیا پیٹرولیم مصنوعات پر لگائے گئے سیلز ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کر دیا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابقہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کر کے 11.64 فیصد کر دی گئی ہے۔پیٹرول پر ساڑھے 10 فیصد اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔ایس آر او کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 11.64 فیصد ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد برقرار ہے۔

بریکنگ نیوز : افغانستان کرکٹ شدید مشکلات میں! ورلڈ کپ سے باہر؟!

 لاہور :افغانستان کرکٹ ٹیم کی سالوں کی محنت ذائعہ ہونا کے خطرہ، افغانستان آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 سر باہر ہوسکتا ہے- اگر افغانستان اپنے پرانے جھنڈے کے ساتھ نہیں کیھلے گا تو افغانستان کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 سے نکالا جاسکتا ہے –افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کو اب تقریباً 1 ماہ ہوچکا ہے اور نئی افغان حکومت نے افغانستان کے جھنڈے کو بھی تبدیل کردیا ہے – نئے افغان جھنڈے میں پہلا کلمہ لیکھا ہوا ہے –ایک معروف ویبسائٹ ہے مطابق اگر افغانستان اپنے پرانے جھنڈے سے ورلڈ کپ کی کھیلنے پر راضی نہیں ہوتا ہے تو افغانستان کو ورلڈ کپ سے نکال دیا جاسکتا ہے –یہ آئی سی سی جے کچھ قوانین کے تحت ہوگا – اگر افغانستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت سے روکا جاتا ہے تو یہ افغانستان کی سالوں کی محنت کو ختم کر دے گیں – کچھ کرکٹ ایکسپرٹس نے افغانستان کو ورلڈ کپ کے لیے خطرناک ٹیم قرار دیا تھا –

مردان کی طالبہ کے گیارہ سو میں 1100نمبر

  ویب ڈیسک (مردان)آ گئے مرد میدان مردان کے ،پشاور،ایبٹ آباد ،سوات بورڈز کا ریکارڈ چکنا چو ر جبکہ مردان بورڈ سے امتحان دینے والی ریکارڈ ہولڈر نے آئندہ کے لئے اپنا ریکارڈ توڑنے کی راہ بھی بند کردی ۔ مردان کی ہونہار طالبہ قندیل دخترسہیل احمد نے سب کو پچھاڑ کر میڑک کے امتحان میں گیارہ سو میں سے گیارہ سو نمبر حاصل کرکے تعلیمی بورڈ میں نیا ریکارڈ قائم کرلیاجبکہ پشاور،سوات اور ایبٹ آباد میں1098نمبر کی پہلی پوزیشن کو مردان بورڈکے تین امیدواروں نے دوسری پوزیشن ثابت کردیا جنہوں نے انفرادی طور پر1098 نمبر حاصل کئے۔ میٹرک میں تیسری پوزیشن بیک وقت58 طلبہ نے حاصل کی جو الگ سے ریکارڈ ہے ۔

شعیب اختر نے پاکستان کے نئے کوچ میتھو ہیڈن پر بھی مخالفت کے تیر چلا دیے

  پاکستان کے مایاناز سابق فاسٹ بولر جس نے  پوری دنیا میں اپنی دھانک بٹھائے رکھی تھی. بڑے بڑے بلے باز بھی شعیب اختر المعروف پنڈی ایکسپریس کا دفاع کرنے سے ڈرتے تھے.  کیونکہ پیسر کی گیند اتنی تیزی سے نکلتی تھی کے بلے باز لاچار ہو جاتے تھے.  پنڈی ایکسپریس نے اپنے ایک بیان میں کہا میتھو ہیڈن جوکہ پاکستان قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ہیں میری شخصیت سے جلتے تھے. اور میں ان کی شخصیت سے کافی حد تک انکار کرتا تھا. ایک دفعہ ایسا ہوا کہ جارح مزاج بلے باز نے  مجھے چھکا مارنے کی کوشش کی مگر میری قسمت ایسی کہ گیند بلے سے ہٹ کر سیدھا وکٹوں میں جا لگی . میتھو کیونکہ ایک بڑے بلے باز تھے لہذا ان کے آؤٹ ہونے کا جشن میں نے بہت زور سے منایا یہاں تک کہ انھیں گراؤنڈ سے انگلی سے جانے کا اشارہ بھی کیا. میتھو کو میرا اس طرح جشن منانا اچھا نہ لگا توانھوں نے. میری آئی سی سی سے شکایت کر دی جس کا مجھے بعد میں جرمانہ بھی دینا پڑا.  انھوں نے کہا کہ میتھو ہیڈن  میری پرسنالٹی  اور اگریشن  کے سخت مخالف رہے 

”بریکنگ نیوز : انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا! شرم کرو نیوزیلینڈ

  انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آخری لمحات میں پاکستان چھوڑنے کے بعد دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔ جمعہ کو نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے آخری لمحات میں پاکستان چھوڑ دیا ، جس نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو اندھیرے میں چھوڑ دیا۔ ہمیں جس بات کا خدشہ تھا وہ سچ ثابت ہوا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور ان کے کھلاڑیوں نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اب پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔ انگلینڈ کی مرد اور خواتین ٹیم کو رواں سال راولپنڈی میں میچ کھیلنے تھے! ای سی بی نے کہا کہ ’’ ہم پاکستان میں کرکٹ پر اس کے اثرات کے لیے مخلص ہیں اور 2022 کے لیے ہمارے اہم ٹورنگ پلان کے لیے جاری وابستگی پر زور دیتے ہیں۔ “ہمارے کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ذہنی اور جسمانی فلاح ہماری اولین ترجیح ہے اور یہ اس وقت بھی زیادہ اہم ہے جب ہم اس وقت رہ رہے ہیں۔ ایک کھیلنے والے گروپ پر مزید دباؤ ڈالیں جو پہلے ہی محدود کوویڈ ماحول میں طویل عرصے تک کام کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آخری لمحات میں پاکستان چھوڑنے کے بعد دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔ جمعہ کو نیوزی لینڈ ک

نیوزی لینڈ کی دورہ پاکستان منسوخی پر جنوبی افریقہ کے رائلی روسو بھی میدان میں آگئے

 نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کر دیا جس پر جنوبی افریقہ کے بلے باز رائلی روسو نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دور ہ منسوخ کرنے پر مایوسی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے ۔ میں خود متعدد بار پاکستان آچکا ہوں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر کرکٹرز اور کمنٹیٹرز کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ویسٹ انڈیز، سری لنکا، ّآسڑیلیا اور نیوزی لینڈ کے کرکٹرز اور کمنٹیٹرز دورے کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کرچکے ہیں۔رائلی روسو جنوبی افریقہ کے بلے باز ہیں تاہم وہ متعدد بار پاکستان آچکے ہیں،انہوں نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کی ہے۔

کین ویلمسن بھی نیوزیلینڈ پر بڑس پڑے! پاکستان کی حمایت کردی؟!

 لاہور : کیوی کپتان کین ویلمسن نے بھی نیوزی لینڈ کے پاکستان کے دورہ کو منسوخ کرنے پر خاموشی توڑ دی اور پی سی بی اور پاکستان سے اظہار یکجہتی کی –سابق کھلاڑیوں اور کرکٹرز نے اس ڈرامے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور حکومت کو بیش کی ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کچھ سمجھداری دکھائے۔کین ولیمسن نے کہا کہ یہ کل اچانک کال تھی ، لیکن ظاہر ہے ، ایک حقیقی شرم کی بات ہے۔ پاکستان میں کرکٹ ایک حیرت انگیز چیز ہے اور اس کی بہت زیادہ حمایت کی جاتی ہے۔ وہاں بہت زیادہ جذبہ ہے اور لڑکے شروع ہونے اور پوری سیریز نہ کھیلنے پر مجبور ہوں گےکین ولیم سن کو امید ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان سے دستبرداری کے فیصلے کا پاکستان میں کھیل پر دیرپا اثر نہیں پڑے گا۔اس کی وجہ سے اب انگلینڈ اور آسٹریلیا دورہ پاکستان بھی خطرے میں پڑ گیا ہے – انگلینڈ اور آسٹریلیا نے دورہ پر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے وقت مانگ لیا ہے 

جنوبی افریقہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل تمام ٹیموں کے لیےخطرے کی گھنٹی بجادی

  جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹی 20میچ میں سری لنکا کو 10وکٹوں سے شکست دیکر وائٹ واش مکمل کرلیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 121 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 15 ویں اوور میں پورا کر لیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینڈرکس 56اور ڈی کوک 59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے تھے۔سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا 39اور کرونا رتنے 24 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا اور فورٹین نے د و، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وکٹ کیپر بلے باز ڈی کوک کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سی پیک معاملے پر چین پاکستان سے ناخوش، قائمہ کمیٹی میں تہلکہ خیز انکشاف

 اسلام آباد (آن لائن)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی میں انکشاف ہوا ہے کہ سی پیک پر تین سال سے کام رکا ہوا ہے اور چین پاکستان سے خوش نہیں ہے کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ تمام کمپنیاں عدم اعتماد کر رہی ہیں معاون خصوصی برائے سی پیک نے چئیرمین کمیٹی نے کمیٹی کیمؤقف کی تائید کرتے ہوئے بتایا کہ اب چائینز کا اعتماد بحال کر رہے ہیں جلد سی پیک خطے کی ترقی کا اہم جزو ہوگاسینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی کا اجلاس ہو اجلاس میں معاون خصوصی برائے سی پیک اور وزیر منصوبہ بندی نے کمیٹی کو بریفننگ دی معاون خصوصی نے کمیٹی کو بتایا کہ تھر میں غربت بہت زیادہ ہے اور وہاں سماجی ترقی کے منصوبوں کے تحت کام کیا جارہا ہے،سی پیک کے 53 ارب ڈالر منصوبے فیز ون میں شامل تھے،15.7ارب روپے کے 21 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں معاون خصوصی نے کمیٹی کو بتایا کہ بجلی، انفراسٹرکچر اور گوادر کی ترقی کے منصوبے پہلے فیز میں شامل منصوبے ہیں معاون خصوصی برائے سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھاکہ سی پیک کے تحت سماجی ترقی کے اب تک 4 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں سی پیک کے تحت بجلی کے 5320 میگاوا

فتح مکہ کی رات کیا واقعہ پیش آیا۔ پڑہیے ایک ایمان افروز تحریر

  مکہّ میں ابوسفیان بہت بے چین تھا ،” آج کچھ ھونے والا ھے ” ( وہ بڑبڑایا ) اسکی نظر آسمان کی طرف باربار اٹھ رھی تھی ۔اسکی بیوی ” ھند ” جس نے حضرت امیر حمزہ کا کلیجہ چبایا تھا اسکی پریشانی دیکھ کر اسکے پاس آگئ تھی” کیا بات ھے ؟ کیوں پریشان ھو ؟ “” ھُوں ؟ ” ابوُ سُفیان چونکا ۔   کُچھ نہیں ۔۔ ” طبیعت گھبرا رھی ھے میں ذرا گھوُم کر آتا ھوُں ” وہ یہ کہہ کر گھر کے بیرونی دروازے سے باھر نکل گیامکہّ کی گلیوں میں سے گھومتے گھومتے وہ اسکی حد تک پہنچ گیا تھااچانک اسکی نظر شہر سے باھر ایک وسیع میدان پر پڑی ،ھزاروں مشعلیں روشن تھیں ۔   لوگوں کی چہل پہل انکی روشنی میں نظر آرھی تھی اور بھنبھناھٹ کی آواز تھی جیسے سینکڑوں لوگ دھیمی آواز میں کچھ پڑھ رھے ھوں اسکا دل دھک سے رہ گیا تھا اس نے فیصلہ کیا کہ وہ قریب جاکر دیکھے گا کہ یہ کون لوگ ھیں اتنا تو وہ سمجھ ھی چکا تھا کہ مکہّ کے لوگ تو غافلوں کی نیند سو رھے ھیں اور یہ لشکر یقیناً مکہّ پر چڑھائ کیلیئے ھی آیا ھےوہ جاننا چاھتا تھا کہ یہ کون ھیں ؟وہ آھستہ آھستہ اوٹ لیتا اس لشکر کے کافی قریب پہنچ چکا تھاکچھ لوگوں کو اس نے پہچان لیا تھایہ اسکے اپنے ھی لوگ تھے ج

تحریک انصاف کی حکومت کو ناکام ترین حکومت قرار دیدیا گیا

 مظفرآباد(این این آئی)ممبر قانون ساز اسمبلی وصدر پیپلزپارٹی خواتین ونگ آزاد جموں وکشمیر محترمہ نبیلہ ایوب نے تحریک انصاف کی حکومت کو ناکام ترین حکومت قرار دے دیاان کی تمام تر پالیسیاں انتقامی سیاست کی ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ صحافی برادری ملک کے چوتھے ستون کی علمبردار ہیں صحافت پر لگائی جانے والی قدغن مٹی کے گھروندے ثابت ہوں گی۔آزادی صحافت ملک کی بقاء اور تحفظ کا دوسرا نام ہے۔صحافت پر لگائے جانے والی پابندیاں کسی صورت قبول نہیں صحافیوں کے خلاف پاس کرنے والے کالے قانون کو ہم مسترد کرتے ہیں اور ہم مکمل طور پر صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہم تحریک انصاف حکومت کی صحافت کے حوالے سے منافیپالیسیوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے میڈیا کے ذریعے ہی عوام میں اہنے قدم جمائے آج تحریک انصاف حکومت کی جانب سے میڈیا پر پابندیاں قابل افسوس ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت میں غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کھانا میسر نہیں تحریک انصاف نے غریب سے روٹی کا نوالہ تک چھین کیا۔تحریک انصاف عوام کو ری

”نبی پاک ﷺ نے کبھی بھی اذان کیوں نہیں دی ؟“

 اذان شعائرے دین میں سے ہے اذان کا احترام اور اذان سے محبت ہر مومن کا ایمانی تقاضا ہےاذان دینے کی ایک فضیلت حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے حضور اکرم ﷺ کی اس حدیث مبارکہ میں یوں بیان ہوئی ہے کہ قیامت کے دن جب مؤذن اٹھیں گی ۔ ان کی گردن سب سے بلند ہوں گی۔ مؤذن کویہ فضیلت اذا ن ہی کی وجہ سے حاصل ہے۔ کیونکہ اذان ایک دعوت عامہ ہے اور جو کوئی اللہ کےلیے بندوں کو اللہ کی طرف بلاتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے خوش ہوتا ہے۔ اذان اور بھی بہت سے فضائل ہیں۔ جن کے بارے میں آپ کو بتائیں گے ۔ آج کا اصل جو موضوع ہے وہ ہے کہ حضور اکرمﷺ نے اپنی زندگی میں اذان کیوں نہ دی؟ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے ؟ وہ سب کچھ آپ کو بتائیں گے۔ آپ ﷺ نے اپنی زندگی میں کیو ں نہیں دی؟لیکن اس سے پہلے آپ کو اذان دینے اور اذان کاجواب دینے کے چند فضائل بتاتے ہیں جو کہ حدیث نبویہ ﷺ میں بیان ہوئے ہیں۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا۔ مؤذن کی آواز جہاں تک پہنچتی ہے۔ اس کی مغفرت کرتی جاتی ہے۔ اور ہر خشک وتر اس کےلیے مغفرت طلب کرتا ہے اور اذان سن کر نماز کے لیے حاضر ہونے والے کے لیے پچیس نیکیاں لکھی جات

بریکنگ نیوز : محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کی اصل وجہ کیا! وقار یونس کا بڑا بیان

  لاہور: وقار یونس نے محمد عامر کیس پر بات کی اور ان افواہوں کو مسترد کردیا کہ وقار نے محمد عامر کو پاکستان اسکواڈ سے ہٹا دیا۔ کل محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی آفر دی گئی تھی اور انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی تھی لیکن عامر نے اسے ٹھکرا دیا۔ محمد عامر نے صرف اس پیشکش کو مسترد نہیں کیا بلکہ انا دکھائی۔ محمد عامر نے پی سی بی کو جھنجھوڑا اور انہیں بیواف قرار دیا۔ محمد عامر نے کہا کہ پی سی بی کو معلوم ہونا چاہیے کہ میں ریٹائرڈ ہوں انہیں بیوقوفانہ کام نہیں کرنا چاہیے۔ کل ایک نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے تصدیق کی کہ وقار یونس محمد عامر کو پاکستان ٹیم سے ہٹانے میں پیچھے نہیں ہیں۔ وقار یونس نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ عامر نے اپنا معاہدہ ایک نوجوان کھلاڑی کو دیا ہے۔ “سلیکشن کمیٹی نے محمد عامر کو پاکستان ٹیم سے ڈراپ کر دیا” وقار نے مزید کہا۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق محمد عامر نے ریٹائرمنٹ مصباح یا وقار کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے لی کہ وہ ایک آزاد کرکٹر بننا چاہتے تھے۔ وہ صرف لیگ کھیلنا چاہتا تھا نہ کہ ڈومیسٹک کرکٹ۔ یہ ذرائع کا کہنا ہے۔

امریکہ سے ایسے تعلقات نہیں چاہتے کہ وہ پیسے دے اور کام کرائے،عمران خان

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کو غیرملکی فوج کے ذریعے کنٹرول نہیں کیاجاسکتا،طالبان عالمی سطح پر خود کو تسلیم کرانا چاہتے ہیں۔ امریکہ سے ایسے تعلقات نہیں چاہتے کہ وہ پیسے دے اور کام کرائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدم استحکام کے نتیجے میں افغانستان سے پھر دہشت گردی کا خطرہ جنم لے گا، افغانستان کیصورتحال پریشان کن ہے، افغانستان کو بھی دہشت گردی کا سامنا ہوسکتا ہے عالمی برادری افغانستان کی مدد کرئے،افغانستان کو غیر ملکی فوج کے ذریعے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، موجودہ حالات میں کوئی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی کہ وہاں کیا ہونیوالا ہے، افغانستان کی خواتین بہت بہادر اور مضبوط ہیں، وقت دیا جائے وہ اپنے حقوق حاصل کر لیں گی۔ امریکی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پریشان کن اور وہ اس وقت ایک تاریخی موڑ پر ہے، اگر وہاں 40سال بعد امن قائم ہوتا ہے اور طالبان پورے افغانستان پر کنٹرول کے بعد ایک جامع حکومت کے قیام کے لیے کام کرتے ہیں اور تمام دھڑوں کو ملاتے ہیں تو افغانستان میں 40سال بعد امن ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ

رمیز راجہ کے آتے ہی پانچ بڑے کھلاڑی کا کرئیر داؤ پر لگ گیا۔۔

  رمیز راجہ کے آتے ہیں پانچ بڑے کھلاڑی کا کرئیر داؤ پر لگ گیا۔۔ رمیز راجہ نے چیرمین پی سی بی بنتے ہی زبردست اقدامات اٹھائے ہیں ، انہوں نے آتے ہی زبردست کوچز کا بندو بست کیا ہے ، تاکہ پاکستان کو آنے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے تیار کیا جا سکے ، اور بڑی ٹیموں سے بھرپور مقابلہ کیا جا سکے۔ دوسرے نمبر رمیز راجہ نے کوکل کرکٹر کو خوشخبری سنائی ، لوکل اور کب کرکٹر کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا۔ تاکہ پاکستان نوجوان کھلاڑیوں کو مالی طور پر سپورٹ کیا جا سکے۔ پہلی پریس کانفرنس کے دوران رمیز راجہ نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ اب مشکل لگتا ہے کہ اس اسکواڈ میں کوئی تبدیلی کی جائے ، رمیز راجہ کے آتے ہی محمد عامر ، شعیب ملک ، وہاب ریاض ، شرجیل خان اور سرفراز احمد کا کرئیر داؤ پر لگ گیا ہے ، محمد عامر شرجیل خان میچ فکسنگ کی وجہ سے بین رہے ہیں ، موجود چیرمین میچ فکسنگ کے سخت خلاف ہیں ، اس لئے شرجیل خان کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ شعیب ملک اور وہاب ریاض کا کریئر اب ویسے ہی ختم ہو چکا ہے ، ذرائع کے مطابق جلد ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔ سرفراز احمد کا کرئیر بھ

مچھروں کے ذریعے کرونا ویکسین لگانے کا منصوبہ قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اہم انکشافات

 اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں انکشاف ہواہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی مچھروں کے ذریعے ویکسین لگانے پر کام کررہی ہے،جس سے مچھرکو ویکسین لگائی جائیگی اورمچھر جس کوبھی کاٹے گا اس کی ویکسینیشن ہوجائیگی جبکہ کمیٹی نے 2018کے بعد پاکستان انجینئرنگ کونسل میں انجینئرز کی رجسٹریشن کم ہونے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس کی وجوہات بتائی جائیں کہ کیوں انجینئرکم ہورہے ہیں۔بدھ کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کااجلاس سردار محمدشفیق ترین کی سربراہی میں اولڈ پپس پارلیمنٹ لاجز میں ہوا۔اجلاس میں سینیٹر لیاقت خان تراکئی ،ثناء جمالی ،انجینئر رخسانہ زبیری نے شرکت کی جبکہ وزارت کی طرف سے سیکرٹری اختر نزیر ، ریکٹر کامسیٹس نے شرکت کی۔ریکٹر کامسیٹس نے کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے کہ کامسیٹس کو1998میں بنایا گیا 2000میں ڈگری دینے والا انسٹ ٹیوٹ بنا اور 2018میں یہ مکمل یونیورسٹی بنی اس کی 7کیمپس ہیں۔جن میں سے ایبٹ آباد، اٹک ،اسلام آباد، ساہیول، وہاڑی واہ اور ایک ورچوئل کیمپس ہے۔چیئرمین کمیٹی محمدشفیق نے کہاکہ کوئٹہ میں ایک بھی کیمپس نہیں ہے اس کی کیا وجہ ہ

پاکستانی قوم کی اکثریت افغا نستان میں طا لبان حکومت کے قیام پر خوش ہے، گیلپ سروے

 اسلام آباد (این این آئی)گیلپ سروے میں کہاگیا ہے کہ پاکستانی قوم کی اکثریت افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام پر خوش ہے۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانیوں کا افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا۔25 فیصد شہریوں نے خوش نہ ہونے کا کہاجبکہ 20فیصد نے کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔سروے میں طالبان حکومت کے قیام پر سب سے زیادہ خوش خیبرپختونخوا سے 65 فیصد افراد نظرآئے۔بلوچستان سے 55 فیصد، پنجاب اور سندھ سے 54 فیصد شہریوں نے طالبا ن حکومت کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا۔سروے میں میں ملک بھر سے 2400 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

القاعدہ جلد ایک حملہ کرے گا ٗ امریکہ نے خدشے کا اظہار کردیا

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے مجاہدین  تنظیم القاعدہ کی جانب سے امریکا پر جلد حملے کے خدشے کا اظہار کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سکیورٹی سمٹ سے خطاب کے دوران امریکا کی ڈائریکٹرڈیفنس انٹیلی جنس ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ القاعدہ جلد امریکا پرایک حملہ کرے گا۔ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ افغانستان پر طالبان کےقبضےکےبعدالقاعدہ کاخطرہ بڑھ گیا، القاعدہ کو امریکا پر حملےکی صلاحیت حاصل کرنےمیں ایک سےدوسال لگیں گے۔انھوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو مانیٹر کرنےکی امریکی صلاحیت کم ہوگئی ہے، دوبارہ رسائی کےلیے راستے تلاش کررہےہیں۔دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اےڈیوڈ کوہن نے بھی دہشت گردی کےخطرات بڑھنےکااشارہ کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا پر آئندہ چند سالوں میں القاعدہ کےعلاوہ داعش خراساں بھی حملےکرسکتی ہے۔

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شان

  ایک دفعہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ دھوپ میں بیٹھے اپنا کوئی کپڑا سی رہے تھے۔ کہ سورج کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ اور گرمی بڑھ گئی۔ حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے سورج کی طرف دیکھا اور فرمایا محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے غلاموں کے لیے تیزی؟سورج نے اسی وقت اپنی گرمی سمیٹ لی یہ زمین اور سورج کو کس نے بتا دیا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ﷲ تعالیٰ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں۔ یہ تمہیں اشارہ کریں تو رُک جانا ۔وجہ یہی ہے کہ جب بندہ محبوبِ کبریا صلی اللہ علیہ وسلم کا سچّا غلام بن جائے۔ تواﷲ تعالیٰ کائنات کی ہر چیز کو اس کا فرمانبردار بنا دیتا ہے۔ (بحر العلوم شرح مثنوی ١٢)۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام ایک دن جنگل جا رہے تھے۔ کہ اُنھوں نے ایک چرواہے کی آواز سنی۔ وہ اونچی اونچی کہہ رہا تھا۔’’اے میرےجان سے پیارے خدا.. تُو کہاں ہے..؟میرے پاس آ.. میں تیرے سر میں کنگھی کروں۔ ‘ جوئیں چنوں ‘ تیرا لباس میلا ہو گیا ہے۔ تو دھوؤں ‘ تیرے موزے پھٹ گئے ہوں تو وہ بھی سیئوں ‘ تجھے تازہ تازہ دُودھ پلاؤں۔ ‘ تو بیمار ہو جائے تو تیری تیمارداری کروں. .اگر مجھے معلوم ہو کہ تیرا گھر کہاں ہے۔ تو تمھارے