نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

امریکہ نے سیکیورٹی پارٹنر شپ میں بھارت کو شامل کرنے سے صاف انکار کردیا


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )امریکا کا نئے اتحاد انڈوپیسفک میں بھارت کو شامل کرنے سے انکار، بھارت کیساتھ جاپان کسی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری جین ساکی نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ جاپان اور بھارت دونوں ہی آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ بننے والے سیکیورٹی شراکت داری کا حصہ نہیں ہوں گے۔جبکہ آسٹریلیا کو پہلی بار جوہری آبدوزیں اسی معاہدے کے تحت ملیں گی۔دوسری جانب انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب سے قبل عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیوںکو اجاگر کریں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی کل (ہفتہ کو) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے ہیںجس میں وہ عالمی مسائل اور اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کریں گے ۔ تاہم بھارت میں مودی حکومت کو خصوصا اقلیتوںکے خلاف انسانی حقو ق کی پامالیوں، سیاسی مقدمات قائم کرنے اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموںکو سنگین صورتحال کاجائزہ لینے کی اجازت نہ دینے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 22ستمبر کو ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے ‘بھارت میں مذہبی آزادیوں’ کے بارے میں امریکی کانگریس کی ایک بریفنگ میں ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خوفناک ریکارڈ کا انکشاف کیاگیا ہے ۔ بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر بھارتی حکومت کے حملے کی “سخت تنقید” سے متعلق ایشیا ایڈووکیسی کے ڈائریکٹر جان سیفٹن کی شہادت بھی بریفنگ میں پیش کی گئی ۔امریکی ارکین کانگریس کو بتایا گیا کہ بھارت میں خاص طور پر 2014میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔جان سیفٹن نے مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے بھارتی قوانین اور پالیسیاں ، بھارتی نظام انصاف میں مسلمانوں کے خلاف تعصب ، جموں و کشمیر میں جاری محاصرے ، بی جے پی کی حکومت کی جانب سے سول سوسائٹی کے خلاف کریک ڈان کو بھی دستاویزی شکل دی ہے۔شہادت میں اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا کہ بی جے پی رہنماء اور اس سے وابستہ گروپوں نے طویل عرصے سے اقلیتی برادریوں کو قومی سلامتی اور ہندو طرز زندگی کے لیے خطرہ قراردیکر بدنام کیا ہے اور ریاستی اور قومی انتخابات کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تبصرے کیے ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ڈالر کی اونچی پرواز کو بریک لگ گئی! انٹر بینک میں کتنا سستا ہوگیا؟ جانیئے

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 168.52 روپے سے کم ہوکر 168.40 روپے پر آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسر ے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12پیسے سستاہونےکے بعد168.40روپے پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 168روپے 52پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان بین الاقوامی جوہری توانائی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب ہو گیا

 اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان دو سال کے لیے بین الاقوامی جوہری توانائی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب ہو گیا ۔ ترکی اردو کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوا ، جس میں پاکستان کو آئندہ دو سال2023-اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب کر لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کی بہترین حفاظت کو سراہا گیا۔ تک کیلئے آئی

اگر رضوان اور مجھ میں سے کسی نے اوپنگ نہ کی تو دوسرا کونسا کھلاڑی اوپنگ کرے گا، بابراعظم نے بتا دیا

  اگر رضوان اور مجھ میں سے کسی نے اوپنگ نہ کی تو دوسرا کھلاڑی کون ہوگا، بابراعظم نے بتا دیا تمام ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فائنل تیاریوں میں مصروف ہیں ٹیموں کی طرف سے تقریباً تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. تمام ٹیمیں ایک دوسرے کو مات دینے کے لیے نئے نئے گر ڈھونڈھ رہی ہیں. سب کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی اپنے بولروں اور بلے بازوں کو نئے نئے پینترے سکھا رہا ہے. پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سپرسٹار اور سپر سٹار کھلاڑی بابراعظم نے گزشتہ روز بتایا کہ محمد رضوان اور وہ خود ورلڈکپ کے میچز مین اوپنگ کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے انھیں اپنا پلین تبدیل کرنا پڑ جاتا ہے تو پھر بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم فخرزمان کی طرف دیکھ سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم دونوں میں سے کوئی کھلاڑی اگلے نمبر پر جاتا ہے تو پھر فخرزمان اوپنگ کریں گے۔ انھوں کہا کہ ہم مختلف پلین بنا رہے ہیں جن میں کھلاڑیوں کے نمبر اوپر نیچے ہو سکتے ہین ۔ ہم پلین کے مطابق دیکھیں گے کہ فخرزمان کو کس نمبر پر استعمال کرنا ہے ۔