نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

فواد چوہدری پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ،ہائیکورٹ کے اقدام سے وفاقی وزیر کے پسینے چھوٹ گئے


 اسلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت پیرکو ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری پر کاغذات نامزدگی میںاثاثے چھانے کا الزا م ہے۔ عدالت نے وفاقی وزیر فواد چوہدری و دیگر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر آصف علی زداری اور فواد چوہدر ی کے خلاف کیس کے حقائق مختلف ہیں اس لئے وفاقی وزیر کے نااہلی کیس کو آصف زرداری کے کیس سے الگ کیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے کیس الگ کرکے جلد نمٹایا جائے۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کے لئے قومی احتساب بیورو (نیب ) کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔ سپریم کور ٹ کاتین رکنی بینچ 27ستمبر کو نیب کی درخواستو ں پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس منیباختربھی بنچ کاحصہ ہوں گے۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے اویس قادرشاہ اورخورشیدشاہ کی دونوں بیگمات کونوٹسزجاری کردئیے گئے ہیں جبکہ خورشیدشاہ کے بیٹے زیرک شاہ اورپراسیکیوٹرجنرل نیب کوبھی نوٹس جار ی کردیا گیا ہے۔ یاد رہے نیب نے خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جس میں پی پی رہنما کے اہلخانہ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

”نبی پاک ﷺ نے کبھی بھی اذان کیوں نہیں دی ؟“

 اذان شعائرے دین میں سے ہے اذان کا احترام اور اذان سے محبت ہر مومن کا ایمانی تقاضا ہےاذان دینے کی ایک فضیلت حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے حضور اکرم ﷺ کی اس حدیث مبارکہ میں یوں بیان ہوئی ہے کہ قیامت کے دن جب مؤذن اٹھیں گی ۔ ان کی گردن سب سے بلند ہوں گی۔ مؤذن کویہ فضیلت اذا ن ہی کی وجہ سے حاصل ہے۔ کیونکہ اذان ایک دعوت عامہ ہے اور جو کوئی اللہ کےلیے بندوں کو اللہ کی طرف بلاتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے خوش ہوتا ہے۔ اذان اور بھی بہت سے فضائل ہیں۔ جن کے بارے میں آپ کو بتائیں گے ۔ آج کا اصل جو موضوع ہے وہ ہے کہ حضور اکرمﷺ نے اپنی زندگی میں اذان کیوں نہ دی؟ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے ؟ وہ سب کچھ آپ کو بتائیں گے۔ آپ ﷺ نے اپنی زندگی میں کیو ں نہیں دی؟لیکن اس سے پہلے آپ کو اذان دینے اور اذان کاجواب دینے کے چند فضائل بتاتے ہیں جو کہ حدیث نبویہ ﷺ میں بیان ہوئے ہیں۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا۔ مؤذن کی آواز جہاں تک پہنچتی ہے۔ اس کی مغفرت کرتی جاتی ہے۔ اور ہر خشک وتر اس کےلیے مغفرت طلب کرتا ہے اور اذان سن کر نماز کے لیے حاضر ہونے والے کے لیے پچیس نیکیاں لکھی...

زبردستی ویکسین لگوانے سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

 زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ‏اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی جانب سے تحریری فیصلہ کے مطابق درخواست گزار وکیل ‏شاہینہ شہاب الدین عدالت کے سامنے پیش ہوئی ایک وکیل نے عدالت کے آئینی دائرہ اختیار کی درخواست کی، ‏درخواست گزار وکیل نے کوویڈ 19 کے سلسلے میں این سی او سی کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کو چیلنج کیا ‏وکیل کی رائے میں یہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے کہ شہریوں کو کوویڈ 19 کے خلاف ویکسین لگانے پر مجبور ‏کیا جا رہا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں انسان جان لیوا وبائی بیماری کوویڈ 19 گزشتہ دو سالوں سے بہت بڑے ‏چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے جدوجہد جاری ہے ویکسین جو مؤثر طریقے سے جان لیوا وبائی مرض کو روک ‏سکتی ہے سائنسدان اور پیشہ ور محققین نے عالمی سطح پر محفوظ ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ ‏انسانیت کو نقصان سے بچایا جا سکے عالمی ادارہ صحت اور دیگر معروف اداروں نے حال ہی میں تیار کی گئی ‏ویکسین کو انسانی استعمال کے لیے محفوظ قرار دیا ہے اس طرح ہر قوم نے وبائی امراض سے درپیش چیلنجوں ‏سے نمٹنے کے لیے پابندیاں...

کھانے کے بعد لونگ کا ایک ٹکڑا منہ میں رکھنے اور چبانے سے کیا ہوتا ہے ؟ ہر گھر کے ہر فرد کیلئے بڑے کام کی تحریر

  کیا آپ کو اپنے سینے یا پیٹ میں جلن محسوس ہوتی ہے؟ یہ عام طور پر ہوتا ہے جب آپ کے جسم میں تیزابیت زیادہ ہوجاتی ہے۔ آپ کے سینے میں جلن والے احساس کو تیزابیت کہا جاتا ہے۔ تیزابیت اور گیس شدید پریشانی کا باعث ہوسکتی ہے جو آپ کو تکلیف کا احساس دلاتی ہے۔ اس حالت کے دوران، آپ کو تھوڑی سی بےچینی محسوس ہوتی ہے۔تیزابیت کی کچھ بنیادی وجوہات میں مسالہ دار کھانے، جسمانی ورزش کی کمی، ضرورت سے زیادہ چائے پینے اور تناؤ شامل ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ اینٹی ایسڈ کچھ معاملات میں کارآمد ہو لیکن بعض اوقات آپ کو یہ محسوس ہوسکتا ہے کہ یہ آپ کے لیے بہتر کام نہیں کررہے ہیں۔اسی لیے یہاں ماہرین ایک ایسا آسان گھریلو نسخہ بتارہے ہیں جس سے آپ فوری طور پر سینے کی جلن جیسے مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔لونگ ایک ایسا روایتی مسالہ ہے جو ہر باورچی خانے میں پایا جاتا ہے، لونگ پاکستان سمیت تمام ایشیائی ممالک جیسے انڈونیشیا، مشرقی افریقہ اور بھارت کے کھانوں میں ایک اہم جزو کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ لونگ بنیادی طور پر متعدد صحت سے متعلق مسائل جیسے سر درد، کینسر، ذیابیطس، ہڈیوں کے درد اور نزلہ زکام سے نمٹنے کے ل...