نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

عوام کو مہنگائی سے بچایا جارہا ہے ٗ حماد اظہر


 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے اگست سے اب تک پٹرولیم مصنوعات435 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے ، (ن)لیگ میں قیمتیں بڑھائی جاتی تمھیں ،آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے خاصی کم ہے ۔ سینٹ میں بیان دیتے ہوئےوفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ ن لیگ دور میں قیمتیں کم نہیں کی جاتی تھیں لیوی بڑھا دی جاتی تھی ،ایک وقت میں سیلز ٹیکس 56 فیصد تھا جو اب دس فیصد ہے۔حماد اظہر نے کہاکہ آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے خاصی کم ہے ۔ حماد اظہر نے کہاکہ سابقہ ادوار کی نسبت پٹرول پر اب کم ٹیکس نافذ ہیں ،کورونا کے باعث دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جہاں پٹرول ہم سے سستا ہے وہاں پٹرولیم پیدا ہوتا ہے ،نعرے بازی گالی گلوچ سے نکل کر دیکھا جائے کیسے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے ۔ حماد اظہر نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت فنڈز کا اجراء دوگنا کردیا گیا ہے ،عالم سطح پر آنے والی مہنگائی سے اپنے عوام کو بچایا جارہا ہے ، حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس بھی کم ہے اور قیمتیں بھی کم ہیں ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان بین الاقوامی جوہری توانائی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب ہو گیا

 اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان دو سال کے لیے بین الاقوامی جوہری توانائی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب ہو گیا ۔ ترکی اردو کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوا ، جس میں پاکستان کو آئندہ دو سال2023-اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب کر لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کی بہترین حفاظت کو سراہا گیا۔ تک کیلئے آئی

اگر رضوان اور مجھ میں سے کسی نے اوپنگ نہ کی تو دوسرا کونسا کھلاڑی اوپنگ کرے گا، بابراعظم نے بتا دیا

  اگر رضوان اور مجھ میں سے کسی نے اوپنگ نہ کی تو دوسرا کھلاڑی کون ہوگا، بابراعظم نے بتا دیا تمام ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فائنل تیاریوں میں مصروف ہیں ٹیموں کی طرف سے تقریباً تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. تمام ٹیمیں ایک دوسرے کو مات دینے کے لیے نئے نئے گر ڈھونڈھ رہی ہیں. سب کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی اپنے بولروں اور بلے بازوں کو نئے نئے پینترے سکھا رہا ہے. پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سپرسٹار اور سپر سٹار کھلاڑی بابراعظم نے گزشتہ روز بتایا کہ محمد رضوان اور وہ خود ورلڈکپ کے میچز مین اوپنگ کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے انھیں اپنا پلین تبدیل کرنا پڑ جاتا ہے تو پھر بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم فخرزمان کی طرف دیکھ سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم دونوں میں سے کوئی کھلاڑی اگلے نمبر پر جاتا ہے تو پھر فخرزمان اوپنگ کریں گے۔ انھوں کہا کہ ہم مختلف پلین بنا رہے ہیں جن میں کھلاڑیوں کے نمبر اوپر نیچے ہو سکتے ہین ۔ ہم پلین کے مطابق دیکھیں گے کہ فخرزمان کو کس نمبر پر استعمال کرنا ہے ۔

ڈالر کی اونچی پرواز کو بریک لگ گئی! انٹر بینک میں کتنا سستا ہوگیا؟ جانیئے

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 168.52 روپے سے کم ہوکر 168.40 روپے پر آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسر ے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12پیسے سستاہونےکے بعد168.40روپے پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 168روپے 52پیسے پر بند ہوا تھا۔