نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

فتح مکہ کی رات کیا واقعہ پیش آیا۔ پڑہیے ایک ایمان افروز تحریر


 مکہّ میں ابوسفیان بہت بے چین تھا ،” آج کچھ ھونے والا ھے ” ( وہ بڑبڑایا ) اسکی نظر آسمان کی طرف باربار اٹھ رھی تھی ۔اسکی بیوی ” ھند ” جس نے حضرت امیر حمزہ کا کلیجہ چبایا تھا اسکی پریشانی دیکھ کر اسکے پاس آگئ تھی” کیا بات ھے ؟ کیوں پریشان ھو ؟ “” ھُوں ؟ ” ابوُ سُفیان چونکا ۔

 

کُچھ نہیں ۔۔ ” طبیعت گھبرا رھی ھے میں ذرا گھوُم کر آتا ھوُں ” وہ یہ کہہ کر گھر کے بیرونی دروازے سے باھر نکل گیامکہّ کی گلیوں میں سے گھومتے گھومتے وہ اسکی حد تک پہنچ گیا تھااچانک اسکی نظر شہر سے باھر ایک وسیع میدان پر پڑی ،ھزاروں مشعلیں روشن تھیں ۔

 

لوگوں کی چہل پہل انکی روشنی میں نظر آرھی تھی اور بھنبھناھٹ کی آواز تھی جیسے سینکڑوں لوگ دھیمی آواز میں کچھ پڑھ رھے ھوں اسکا دل دھک سے رہ گیا تھا اس نے فیصلہ کیا کہ وہ قریب جاکر دیکھے گا کہ یہ کون لوگ ھیں اتنا تو وہ سمجھ ھی چکا تھا کہ مکہّ کے لوگ تو غافلوں کی نیند سو رھے ھیں اور یہ لشکر یقیناً مکہّ پر چڑھائ کیلیئے ھی آیا ھےوہ جاننا چاھتا تھا کہ یہ کون ھیں ؟وہ آھستہ آھستہ اوٹ لیتا اس لشکر کے کافی قریب پہنچ چکا تھاکچھ لوگوں کو اس نے پہچان لیا تھایہ اسکے اپنے ھی لوگ تھے جو مسلمان ھوچکے تھے اور مدینہ ھجرت کرچکے تھےاس کا دل ڈوب رھا تھا ،۔

 

وہ سمجھ گیا تھا کہ یہ لشکر مسلمانوں کا ھےاور یقیناً ” مُحمّد ﷺ اپنے جانثاروں کیساتھ مکہّ آپہنچے تھے “وہ چھپ کر حالات کا جائزہ لے ھی رھا تھا کہ عقب سے کسی نے اسکی گردن پر تلوار رکھ دی اسکا اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا نیچے رہ گیا تھا

 

لشکر کے پہرے داروں نے اسے پکڑ لیا تھااور اب اسے ” بارگاہ محمّد ﷺ میں لیجا رھے تھے “اسکا ایک ایک قدم کئ کئ من کا ھوچکا تھاھر قدم پر اسے اپنے کرتوت یاد آرھے تھےجنگ بدّر ، احد ، خندق ، خیبر سب اسکی آنکھوں کے سامنے ناچ رھی تھیں اسے یاد آرھا تھا کہ اس کیسے سرداران مکہّ کو اکٹھا کیا تھا ” محمّد کو قتل کرنے کیلیئے “کیسے نجاشی کے دربار میں جاکر تقریر کی تھی کہ ۔

 

۔۔” یہ مسلمان ھمارے غلام اور باغی ھیں انکو ھمیں واپس دو “کیسے اسکی بیوی ھندہ نے امیر حمزہ کو اپنے غلام حبشی کے ذریعے شہید کروا کر انکا سینہؑ چاک کرکے انکا کلیجہ نکال کر چبایا اور ناک اور کان کاٹ کر گلے میں ھار بنا کر ڈالے تھےاوراب اسے اسی محمّد ﷺ کے سامنے پیش کیا جارھا تھااسے یقین تھا کہ ۔۔۔اسکی روایات کے مطابق اُس جیسے ” دھشت گرد ” کو فوراً تہہ تیغ کردیا جاۓ گا ۔

 

اُدھر ۔۔۔۔” بارگاہ رحمت للعالمین ﷺ میں اصحاب رض جمع تھے اور صبح کے اقدامات کے بارے میں مشاورت چل رھی تھی کہ کسی نے آکر ابوسفیان کی گرفتاری کی خبر دے دی” اللہ اکبر ” خیمہؑ میں نعرہ تکبیر بلند ھواابوسفیان کی گرفتاری ایک بہت بڑی خبر اور کامیابی تھی خیمہؑ میں موجود عمر ابن الخطاب اٹھ کر کھڑے ھوۓ۔

 

اور تلوار کو میان سے نکال کر انتہائ جوش کے عالم میں بولے ۔۔” اس بدبخت کو قتل کردینا چاھیئے شروع سے سارے فساد کی جڑ یہی رھا ھے “چہرہ مبارک رحمت للعالمین ﷺ پر تبسّم نمودار ھوااور انکی دلوں میں اترتی ھوئ آواز گونجی” بیٹھ جاؤ عمر ۔

 

اسے آنے دو “عمر ابن خطاب آنکھوں میں غیض لیئے حکم رسول ﷺ کی اطاعت میں بیٹھ تو گۓ لیکن ان کے چہرے کی سرخی بتا رھی تھی کہ انکا بس چلتا تو ابوسفیان کے ٹکڑے کرڈالتےاتنے میں پہرے داروں نے بارگاہ رسالت ﷺ میں حاضر ھونے کی اجازت چاھی اجازت ملنے پر ابوسفیان کو رحمت للعالمین کے سامنے اس حال میں پیش کیا گیا۔

 

کہ اسکے ھاتھ اسی کے عمامے سے اسکی پشت پر بندھے ھوۓ تھےچہرے کی رنگت پیلی پڑ چکی تھی اور اسکی آنکھوں میں موت کے ساۓ لہرا رھے تھےلب ھاۓ رسالت مآب ﷺ وا ھوۓ ۔۔۔اور اصحاب رض نے ایک عجیب جملہؑ سنا” اسکے ھاتھ کھول دو اور اسکو پانی پلاؤ ، بیٹھ جاؤ ابوسفیان ۔۔ !! “ابوسفیان ھارے ھوۓ جواری کی طرح گرنے کے انداز میں خیمہؑ کے فرش پر بچھے قالین پر بیٹھ گیا ۔

 

پانی پی کر اسکو کچھ حوصلہ ھوا تو نظر اٹھا کر خیمہؑ میں موجود لوگوں کی طرف دیکھاعمر ابن خطاب کی آنکھیں غصّہ سے سرخ تھیں ابوبکر ابن قحافہ کی آنکھوں میں اسکے لیئے افسوس کا تاثر تھاعثمان بن عفان کے چہرے پر عزیزداری کی ھمدردی اور افسوس کا ملا جلا تاثر تھاعلیؑ ابن ابوطالبؑ کا چہرہ سپاٹ تھااسی طرح باقی تما اصحاب کے چہروں کو دیکھتا دیکھتا آخر اسکی نظر محمّد ﷺ کے چہرہ مبارک پر آکر ٹھر گئ جہاں جلالت و رحمت کے خوبصورت امتزاج کیساتھ کائنات کی خوبصورت ترین مسکراھٹ تھی” کہو ابوسفیان ؟

 

کیسے آنا ھوا ؟؟ “ابوسفیان کے گلے میں جیسے آواز ھی نہیں رھی تھی بہت ھمّت کرکے بولا ۔۔ ” مم ۔۔ میں اسلام قبول کرنا چاھتا ھوں ؟؟ “عمر ابن خطاب ایک بار پھر اٹھ کھڑے ھوۓ” یارسول اللہ ﷺ یہ شخص مکّاری کررھا ھے ، جان بچانے کیلیئے اسلام قبول کرنا چاھتا ھے ، مجھے اجازت دیجیئے ، میں آج اس دشمن ازلی کا خاتمہؑ کر ھی دوں ۔۔۔” بیٹھ جاؤ عمر ۔۔۔ ” رسالت مآب ﷺ نے نرمی سے پھر فرمایا” بولو ابوسفیان ۔۔ کیا تم واقعی اسلام قبول کرنا چاھتے ھو ؟ “

 

” جج ۔۔ جی یا رسول اللہ ﷺ ۔۔ میں اسلام قبول کرنا چاھتا ھوں میں سمجھ گیا ھوں کہ آپؐ اور آپکا دین بھی سچّا ھے اور آپ کا خدا بھی سچّا ھے ، اسکا وعدہ پورا ھوا ۔ میں جان گیا ھوں کہ صبح مکہّ کو فتح ھونے سے کوئ نہیں بچا سکے گا “چہرہؑ رسالت مآب ﷺ پر مسکراھٹ پھیلی ” ٹھیک ھے ابوسفیان ۔۔تو میں تمہیں اسلام کی دعوت دیتا ھوں اور تمہاری درخواست قبول کرتا ھوں جاؤ تم آزاد ھو ، صبح ھم مکہّ میں داخل ھونگے

 

انشاء اللہ میں تمہارے گھر کو جہاں آج تک اسلام اور ھمارے خلاف سازشیں ھوتی رھیں ، جاۓ امن قرار دیتا ھوں ، جو تمہارے گھر میں پناہ لےلے گا وہ محفوظ ھے ، “۔ابوسفیان کی آنکھیں حیرت سے پھٹتی جا رھی تھیں۔” اور مکہّ والوں سے کہنا ۔۔ جو بیت اللہ میں داخل ھوگیا اسکو امان ھے ، جو اپنی کسی عبادت گاہ میں چلا گیا ، اسکو امان ھے ، یہاں تک کہ جو اپنے گھروں میں بیٹھ رھا اسکو امان ھے

 

جاؤ ابوسفیان ۔۔۔ جاؤ اور جاکر صبح ھماری آمد کا انتظار کرواور کہنا مکہّ والوں سے کہ ھماری کوئ تلوار میان سے باھر نہیں ھوگی ، ھمارا کوئ تیر ترکش سے باھر نہیں ھوگاھمارا کوئ نیزہ کسی کی طرف سیدھا نہیں ھوگا جب تک کہ کوئ ھمارے ساتھ لڑنا نہ چاھے “۔

 

ابوسفیان نے حیرت سے محمّد ﷺ کی طرف دیکھا اور کانپتے ھوۓ ھونٹوں سے بولنا شروع کیا ۔۔” اشھد ان لاالہٰ الا اللہ و اشھد ان محمّد عبدہُ و رسولہُ “۔سب سے پہلے عمر ابن خطاب آگے بڑھے ۔۔ اور ابوسفیان کو گلے سے لگایا” مرحبا اے ابوسفیان ، اب سے تم ھمارے دینی بھائ ھوگۓ ، تمہاری جان ، مال ھمارے اوپر ویسے ھی حرام ھوگیا جیسا کہ ھر مسلمان کا دوسرے پر حرام ھے

 

تم کو مبارک ھو کہ تمہاری پچھلی ساری خطائیں معاف کردی گئیں اور اللہ تبارک و تعالیٰ تمہارے پچھلے گناہ معاف فرماۓ “ابوسفیان حیرت سے خطاب کے بیٹے کو دیکھ رھا تھایہ وھی تھا کہ چند لمحے پہلے جسکی آنکھوں میں اس کیلیئے شدید نفرت اور غصّہ تھا اور جو اسکی جان لینا چاھتا تھااب وھی اسکو گلے سے لگا کر بھائ بول رھا تھا ؟یہ کیسا دین ھے ؟یہ کیسے لوگ ھیں ؟

سب سے گلے مل کر اور رسول اللہ ﷺ کے ھاتھوں پر بوسہ دے کر ابوسفیان خیمہؑ سے باھر نکل گیا” وہ دھشت گرد ابوسفیان کہ جس کے شر سے مسلمان آج تک تنگ تھے انہی کے درمیان سے سلامتی سے گزرتا ھوا جارھا تھا ، جہاں سے گزرتا ، اس اسلامی لشکر کا ھر فرد ، ھر جنگجو ، ھر سپاھی جو تھوڑی دیر پہلے اسکی جان کے دشمن تھے

اب آگے بڑھ بڑھ کر اس سے مصافحہ کررھے تھے ، اسے مبارکباد دے رھے تھے ، خوش آمدید کہہ رھے تھے ۔۔ “اگلے دن ۔۔۔مکہّ شہر کی حد پر جو لوگ کھڑے تھے ان میں سب سے نمایاں ابوسفیان تھامسلمانوں کا لشکر مکہّ میں داخل ھوچکا تھاکسی ایک تلوار ، کسی ایک نیزے کی انی ،۔

کسی ایک تیر کی نوک پر خون کا ایک قطرہ بھی نہیں تھالشکر اسلام کو ھدایات مل چکی تھیں کسی کے گھر میں داخل مت ھوناکسی کی عبادت گاہ کو نقصان مت پہنچاناکسی کا پیچھا مت کرناعورتوں اور بچوں پر ھاتھ نہ اٹھاناکسی کا مال نہ لوٹنابلال حبشئ آگے آگے اعلان کرتا جارھا تھا” مکہّ والو ۔۔۔ رسول خدا ﷺ کی طرف سے ۔۔۔آج تم سب کیلیئے عام معافی کا اعلان ھے ۔۔کسی سے اسکے سابقہ اعمال کی بازپرس نہیں کی جاۓ گی ،جو اسلام قبول کرنا چاھے وہ کرسکتا ھےجو نہ کرنا چاھے وہ اپنے سابقہ دین پر رہ سکتا ھےسب کو انکے مذھب کے مطابق عبادت کی کھلی اجازت ھوگی صرف مسجد الحرام اور اسکی حدود کے اندر بت پرستی کی اجازت نہیں ھوگی ۔

کسی کا ذریعہ معاش چھینا نہیں جاۓ گاکسی کو اسکی ارضی و جائیداد سے محروم نہیں کیا جاۓ گاغیر مسلموں کے جان و مال کی حفاظت مسلمان کریں گےاے مکہّ کے لوگو ۔۔۔۔ !! “۔ھندہ اپنے گھر کے دروازے پر کھڑی لشکر اسلام کو گزرتے دیکھ رھی تھی اسکا دل گواھی نہیں دے رھا تھا کہ ” حضرت حمزہ ” کا قتل اسکو معاف کردیا جاۓ گالیکن ابوسفیان نے تو رات یہی کہا تھا کہ ۔۔۔” اسلام قبول کرلو ۔

سب غلطیاں معاف ھوجائیں گی “مکہّ فتح ھوچکا تھابنا ظلم و تشدد ، بنا خون بہاۓ ، بنا تیر و تلوار چلاۓ ،لو گ جوق در جوق اس آفاقی مذھب کو اختیار کرنے اور اللہ کی توحید اور رسول اللہ ﷺ کی رسالت کا اقرار کرنے مسجد حرام کے صحن میں جمع ھورھے تھےاور تبھی مکہّ والوں نے دیکھا ۔۔۔” اس ھجوم میں ھندہ بھی شامل تھی “۔یہ ھوا کرتا تھا اسلام ۔۔ یہ تھی اسکی تعلیمات ۔۔ یہ سکھایا تھا رحمت للعالمین ﷺ نے..

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ڈالر کی اونچی پرواز کو بریک لگ گئی! انٹر بینک میں کتنا سستا ہوگیا؟ جانیئے

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 168.52 روپے سے کم ہوکر 168.40 روپے پر آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسر ے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12پیسے سستاہونےکے بعد168.40روپے پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 168روپے 52پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان بین الاقوامی جوہری توانائی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب ہو گیا

 اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان دو سال کے لیے بین الاقوامی جوہری توانائی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب ہو گیا ۔ ترکی اردو کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوا ، جس میں پاکستان کو آئندہ دو سال2023-اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب کر لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کی بہترین حفاظت کو سراہا گیا۔ تک کیلئے آئی

اگر رضوان اور مجھ میں سے کسی نے اوپنگ نہ کی تو دوسرا کونسا کھلاڑی اوپنگ کرے گا، بابراعظم نے بتا دیا

  اگر رضوان اور مجھ میں سے کسی نے اوپنگ نہ کی تو دوسرا کھلاڑی کون ہوگا، بابراعظم نے بتا دیا تمام ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فائنل تیاریوں میں مصروف ہیں ٹیموں کی طرف سے تقریباً تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. تمام ٹیمیں ایک دوسرے کو مات دینے کے لیے نئے نئے گر ڈھونڈھ رہی ہیں. سب کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی اپنے بولروں اور بلے بازوں کو نئے نئے پینترے سکھا رہا ہے. پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سپرسٹار اور سپر سٹار کھلاڑی بابراعظم نے گزشتہ روز بتایا کہ محمد رضوان اور وہ خود ورلڈکپ کے میچز مین اوپنگ کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے انھیں اپنا پلین تبدیل کرنا پڑ جاتا ہے تو پھر بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم فخرزمان کی طرف دیکھ سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم دونوں میں سے کوئی کھلاڑی اگلے نمبر پر جاتا ہے تو پھر فخرزمان اوپنگ کریں گے۔ انھوں کہا کہ ہم مختلف پلین بنا رہے ہیں جن میں کھلاڑیوں کے نمبر اوپر نیچے ہو سکتے ہین ۔ ہم پلین کے مطابق دیکھیں گے کہ فخرزمان کو کس نمبر پر استعمال کرنا ہے ۔