نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

سی پیک معاملے پر چین پاکستان سے ناخوش، قائمہ کمیٹی میں تہلکہ خیز انکشاف


 اسلام آباد (آن لائن)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی میں انکشاف ہوا ہے کہ سی پیک پر تین سال سے کام رکا ہوا ہے اور چین پاکستان سے خوش نہیں ہے کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ تمام کمپنیاں عدم اعتماد کر رہی ہیں معاون خصوصی برائے سی پیک نے چئیرمین کمیٹی نے کمیٹی کیمؤقف کی تائید کرتے ہوئے بتایا کہ اب چائینز کا اعتماد بحال کر رہے ہیں جلد سی پیک خطے کی ترقی کا اہم جزو ہوگاسینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی کا اجلاس ہو اجلاس میں معاون خصوصی برائے سی پیک اور وزیر منصوبہ بندی نے کمیٹی کو بریفننگ دی معاون خصوصی نے کمیٹی کو بتایا کہ تھر میں غربت بہت زیادہ ہے اور وہاں سماجی ترقی کے منصوبوں کے تحت کام کیا جارہا ہے،سی پیک کے 53 ارب ڈالر منصوبے فیز ون میں شامل تھے،15.7ارب روپے کے 21 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں معاون خصوصی نے کمیٹی کو بتایا کہ بجلی، انفراسٹرکچر اور گوادر کی ترقی کے منصوبے پہلے فیز میں شامل منصوبے ہیں معاون خصوصی برائے سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھاکہ سی پیک کے تحت سماجی ترقی کے اب تک 4 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں سی پیک کے تحت بجلی کے 5320 میگاواٹ کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہوا سے بجلی مہنگی پڑے گی عوام نہیں خرید سکے گی،بلوچستان میں میدان ہیں لیکن ہوا کی بجلی مہنگی پڑے گی سینٹر دنیش کمار کا کہناتھا کہ بلوچستان کے حوالے سے تعصب کی عینک اتار کر بھی دیکھیں تو گوادر میں کوئی منصوبہ نہیں ہے جب سے سی پیک شروع ہوا ہے بلوچستان کو کچھ نہیں ملاسی پیک منصوبوں میں بلوچستان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہیچئیرمن کمیٹی سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ سی پیک پر تین سال سے کام رکا ہوا ہے چین پاکستان سے خوش نہیں تمام کمپنیاں عدم اعتماد کر رہی ہیں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ڈالر کی اونچی پرواز کو بریک لگ گئی! انٹر بینک میں کتنا سستا ہوگیا؟ جانیئے

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 168.52 روپے سے کم ہوکر 168.40 روپے پر آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسر ے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12پیسے سستاہونےکے بعد168.40روپے پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 168روپے 52پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان بین الاقوامی جوہری توانائی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب ہو گیا

 اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان دو سال کے لیے بین الاقوامی جوہری توانائی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب ہو گیا ۔ ترکی اردو کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوا ، جس میں پاکستان کو آئندہ دو سال2023-اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب کر لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کی بہترین حفاظت کو سراہا گیا۔ تک کیلئے آئی

اگر رضوان اور مجھ میں سے کسی نے اوپنگ نہ کی تو دوسرا کونسا کھلاڑی اوپنگ کرے گا، بابراعظم نے بتا دیا

  اگر رضوان اور مجھ میں سے کسی نے اوپنگ نہ کی تو دوسرا کھلاڑی کون ہوگا، بابراعظم نے بتا دیا تمام ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فائنل تیاریوں میں مصروف ہیں ٹیموں کی طرف سے تقریباً تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. تمام ٹیمیں ایک دوسرے کو مات دینے کے لیے نئے نئے گر ڈھونڈھ رہی ہیں. سب کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی اپنے بولروں اور بلے بازوں کو نئے نئے پینترے سکھا رہا ہے. پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سپرسٹار اور سپر سٹار کھلاڑی بابراعظم نے گزشتہ روز بتایا کہ محمد رضوان اور وہ خود ورلڈکپ کے میچز مین اوپنگ کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے انھیں اپنا پلین تبدیل کرنا پڑ جاتا ہے تو پھر بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم فخرزمان کی طرف دیکھ سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم دونوں میں سے کوئی کھلاڑی اگلے نمبر پر جاتا ہے تو پھر فخرزمان اوپنگ کریں گے۔ انھوں کہا کہ ہم مختلف پلین بنا رہے ہیں جن میں کھلاڑیوں کے نمبر اوپر نیچے ہو سکتے ہین ۔ ہم پلین کے مطابق دیکھیں گے کہ فخرزمان کو کس نمبر پر استعمال کرنا ہے ۔