نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اگر رضوان اور مجھ میں سے کسی نے اوپنگ نہ کی تو دوسرا کونسا کھلاڑی اوپنگ کرے گا، بابراعظم نے بتا دیا

  اگر رضوان اور مجھ میں سے کسی نے اوپنگ نہ کی تو دوسرا کھلاڑی کون ہوگا، بابراعظم نے بتا دیا تمام ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فائنل تیاریوں میں مصروف ہیں ٹیموں کی طرف سے تقریباً تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. تمام ٹیمیں ایک دوسرے کو مات دینے کے لیے نئے نئے گر ڈھونڈھ رہی ہیں. سب کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی اپنے بولروں اور بلے بازوں کو نئے نئے پینترے سکھا رہا ہے. پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سپرسٹار اور سپر سٹار کھلاڑی بابراعظم نے گزشتہ روز بتایا کہ محمد رضوان اور وہ خود ورلڈکپ کے میچز مین اوپنگ کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے انھیں اپنا پلین تبدیل کرنا پڑ جاتا ہے تو پھر بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہم فخرزمان کی طرف دیکھ سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم دونوں میں سے کوئی کھلاڑی اگلے نمبر پر جاتا ہے تو پھر فخرزمان اوپنگ کریں گے۔ انھوں کہا کہ ہم مختلف پلین بنا رہے ہیں جن میں کھلاڑیوں کے نمبر اوپر نیچے ہو سکتے ہین ۔ ہم پلین کے مطابق دیکھیں گے کہ فخرزمان کو کس نمبر پر استعمال کرنا ہے ۔
حالیہ پوسٹس

طالبان نے داڑھی مونڈھنے اور خواتین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی تردید کردی

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /دوسری جانب )طالبان نے داڑھی مونڈھنے اور خواتین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق وزارت ثقافت اور اطلاعات میں ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بیان سرکاری طور پر جاری نہیں کیا گیا، جو کچھ سوشل میڈیا پر ہے وہ وزارت کی طرف سے نہیں ہے۔دوسری جانب ہلمند میں داڑھی اور بالوں میں سٹائل بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق امارات اسلامی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’دعوۃ و ارشاد کمیشن ھلمند نے داڑھی اور بالوں میں سٹائل بنانے پر پابندی لگادی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ ماہ طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد سے صوبہ ہرات میں حجاموں کی آمدنی میں واضح کمی آنے کاانکشاف ہوا ہے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات کے رہائشی اور حجام نادر شاہ افغان شہریوں کے بالوں کو ہیئر اسٹائل دینے کے حوالے سیجانے جاتے ہیں، ان کے مطابق کوئف ،موہاک اور کریو کٹ ہیئر اسٹائل افغان نوجوانوں میں خاصے مشہور تھے۔نادر شاہ کے مطابق، اگست کے وسط میں طالبان کے افغانستان میں کنٹرول

عوام کو مہنگائی سے بچایا جارہا ہے ٗ حماد اظہر

 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے اگست سے اب تک پٹرولیم مصنوعات435 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے ، (ن)لیگ میں قیمتیں بڑھائی جاتی تمھیں ،آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے خاصی کم ہے ۔ سینٹ میں بیان دیتے ہوئےوفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ ن لیگ دور میں قیمتیں کم نہیں کی جاتی تھیں لیوی بڑھا دی جاتی تھی ،ایک وقت میں سیلز ٹیکس 56 فیصد تھا جو اب دس فیصد ہے۔حماد اظہر نے کہاکہ آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے خاصی کم ہے ۔ حماد اظہر نے کہاکہ سابقہ ادوار کی نسبت پٹرول پر اب کم ٹیکس نافذ ہیں ،کورونا کے باعث دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جہاں پٹرول ہم سے سستا ہے وہاں پٹرولیم پیدا ہوتا ہے ،نعرے بازی گالی گلوچ سے نکل کر دیکھا جائے کیسے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے ۔ حماد اظہر نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت فنڈز کا اجراء دوگنا کردیا گیا ہے ،عالم سطح پر آنے والی مہنگائی سے اپنے عوام کو بچایا جارہا ہے ، حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس بھی کم ہے اور قیمتیں بھی کم ہیں

جس کھلاڑی سے ٹیم کو کچھ مشورے مل سکتے تھے پی سی بی نے اسے ورلڈ کپ سکوڈ سے باہر کر دیا

 رواں سال کے اگلے مہینے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شروع ہونے جا رہا ہے جس کے لیے ورلڈ بھر کی ٹیمیں تیاری میں سر جوڑ کر لگی ہوئی ہین ۔ مگر پاکستانی واحد ایسی ٹیم ہے جس کی تیاری اب اس طرح سے نہین ہو پائے گی جیسی باقی ٹیم کر رہی ہین ۔ اس کی بڑی وجہ دو بڑی ٹیموں کا پاکستان سے سریز منسخ کر دینا ہے۔ اور سب سے حیرت کی بات تو یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس پریکٹس تو پہلے ہی نہیں ہےمگر اب سینئر کھلاڑیوں کو ہی سکواڈ مین شامل نہیں کیا گیا ہے۔شعیب ملک اس وقت ٹیم کے سب سے سئنیر کھلاڑیوں میں سے ہیں جن سے ٹیم کو بہتر مشورے مل سکتے تھے ۔ ان کو تجربے کو استعمال کرے ٹیم کچھ بہتر کر سکتی تھی مگر اب اس چیز کو بھی پسے پشت ڈال دیا گیا۔ دوسری بات یہ کے پریشر کے وقت صرف سئنئر کھلاڑی ہی ٹیم کو مشکل سے نکال سکتے ہوتے ہیں ۔ جبکہ ہمارے سلیکٹر صاحب نے پوری ٹیم ہی نئے لوگوں سے بھرتی کر لی۔

غزوہ بدر کی تیاری ،313 مسلمانوں اور ایک ہزار کفار کا مقابلہ، جب فرشتے مدد کو اترے

 بدر مدینہ منورہ سے 120 کلومیٹر دور ہے، یہ ایک بستی ہے جو بدر بن حارث سے منسوب ہے، اس نے یہاں کنواں کھودا تھا۔ بعض روایات کے مطابق یہ جگہ بدر بن مخلد بن نصر بن کنانہ سے منسوب ہے جس نے اِس جگہ پڑاؤ کیا تھا۔ بعض کہتے ہیں وہاں ایک بوڑھا شخص مدتوں سے رہتا تھا جس کا نام بدر تھا، اِسی بنا پر اِس بستی کو اسی کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔جب مدینہ میں قریشی لشکر کی آمد کی اطلاع پہنچی تو رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کو مشاورت کیلئے طلب کیا،  مہاجرین نے اپنی جاں نثاری کا یقین دلایا، حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ایک پرجوش تقریر فرمائی، لیکن رسول کریم ﷺ انصار کی طرف دیکھتے رہے،  بیعتِ عقبہ میں اُن کے ساتھ یہ عہد و پیمان ہوا تھا کہ وہ رسولِ اللہ کی حفاظت اور دشمنانِ دین سے مدافعت اپنے گھروں میں کریں گے اور تلوار اُس وقت اُٹھائیں گے جب دشمن مدینہ منورہ پر چڑھ آئیں گے۔ مہاجرین کی جانب سے مکمل جاں نثاری کی یقین دہانی کے بعد رسول اللہ ﷺ نے دوبارہ مشورہ طلب کیا، اس موقع پر انصار میں سے حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ غالباً آپ کا روئے سخن ہماری طرف ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا ہاں۔ حضرت سعد بن عبادہ نے عر

پاکستانی اور بھارتی، دونوں ہی ورلڈ کپ سکواڈ کے خلاف! ہر طرف تبدیلی کا مطالبہ!

 پاکستان اور انڈین ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سوئڈ کو چھیڑا گیا ہے اور شائقین ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 اسکواڈ میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔جب سے پاکستان نے اپنے ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کیا ہے یہ تقریبا a ایک چھوٹی سی بات ہے۔ شائقین نے ٹیم کے اعلان کے فورا بعد ٹیم میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔ ٹیم اب بھی تنقید کا شکار ہے۔قومی ٹی 20 کپ بھی سلیکٹرز کے لیے آنکھ کھولنے والا تھا۔ پاکستان ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ میں منتخب تمام کھلاڑی ناکام ہو رہے ہیں اور نظر انداز کیے گئے تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اب نہ صرف پاکستان بلکہ آئی پی ایل کی کارکردگی دیکھنے کے بعد انڈیا بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔بھارتی کرکٹ ٹوئٹر نے ایشان کشن ، سوریا کمار یادو ، ہردیک پانڈیا اور راہول چاہر کو ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹوئٹر میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ تبدیلیاں ہوتی ہیں یا نہیں۔

اہم ترین شخصیات کی سکیورٹی کے سالانہ اخراجات 99کروڑ 93لاکھ روپے تک پہنچ گئے

 پشاور(آن لائن)صوبے کے اہم ترین شخصیات کی سیکورٹی کے سالانہ اخراجات 99کروڑ 93لاکھ روپے پہنچ گئے ہیں خیبر پختونخوا پولیس کے سالانہ اخراجات سیکورٹی کی مد میں اضافہ ہو رہا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سیکورٹی پر14کروڑ 70لاکھ روپے ، گورنر خیبر پختونخوا کی سیکورٹی پر 5کروڑ 40لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سرکاری دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے پشاور اور نتھیا گلی کے رہائش گاہوں کی سیکورٹی اخراجات 5کروڑ 43لاکھ روپے سالانہ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پشاور اور نتھیا گلی میں رہائش گاہ پرسیکورٹی اخراجات 14کروڑ 70لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں صوبے میں بیورو کریٹس ،ججز ، وزراء حاضر سروس ریٹائرڈ افسران ، مشیر ، معاونین خصوصی کی سیکورٹی پر پولیس ، ایف سی کے دستے بھی تعینات ہیں ۔ خیبر پختونخوا میں آنے والے اہم ترین غیر ملکی شخصیات یا دیگر صوبوں کی شخصیات کو بھی سیکورٹی فراہم کی جاتی ہیں ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سیکورٹی اخراجات میں کمی لانے ، نفری کی کمی کودور کرنے کے لئے اے این پی ، پیپلز پارٹی سمیت سیاسی جماعتوں کی شخصیات ، بیورو کریٹس سے درجنوں پولیس اہلکاروں کی خ